جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ایران سے مذاکرات،سعودی عرب نے تین شرطیں عائد کردیں

datetime 8  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن /ریاض(آئی این پی )سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے باور کرایا ہے کہ ایران خطے میں تشویش کے تین مرکزی محوروں کی نمائندگی کرتا ہے جن میں سرحد پار نظریات، عدم استحکام کی حالت اور دہشت گردی شامل ہے۔

امریکی جریدے ’’فارن افیئرز‘‘ کے ساتھ انٹرویو میں شہزادہ محمد بن سلمان نے زور دے کر کہا کہ ایران کے مذکورہ تینوں عوامل پر اصرار تک ایرانی حکام کے ساتھ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں۔نائب ولی عہد کے مطابق اگر سعودی عرب تہران کی روش تبدیل ہونے سے قبل تعاون کے لیے آگے بڑھا تو اس کا نقصان مملکت کو ہی ہوگا۔شہزادہ محمد بن سلمان نے باور کرایا کہ خطے میں سعودی عرب ، مصر ، اردن اور ترکی جیسے طاقت ور ممالک کی موجودگی میں آخرکار داعش اور دیگر شدت پسند تنظیموں کو ہزیمت سے دوچار کرنا ممکن ہے۔جاسٹا کے قانون سے متعلق سعودی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا یقین ہے کہ امریکی ذمے داران اور قانون ساز مذکورہ قانون کے حوالے سے کسی معقول حل تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان تزویراتی بات چیت کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگاجو صدر اوباما کی انتظامیہ کے دور میں غیر واضح وجوہات کی بنا پر رک گیا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…