ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اہم یورپی ملک میں حجاب پر مکمل پابندی،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 7  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویانا(آئی این پی) آسٹریا کی وزیر خارجہ سپاسٹین کورٹز نے کہا ہے کہ حکومت ریاست کے تمام سرکاری اداروں میں کام کرنے والی خواتین کے لیے حجاب پر پابندی کا قانون نافذ کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ پابندی کے قانون کا اطلاق اسکول کی معلمات پر بھی ہوگا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق آسٹرین وزیرخارجہ اسپٹین کورٹز کا تعلق ملک کی قدامت پسند عیسائی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی سے ہے اور وہ ایک فلسطینی نژاد خاتون وزیر مملکت منی دزدار کے ساتھ مل کر ملک میں حجاب پر پابندی کے لیے قانون سازی کررہے ہیں۔ منی دزدار سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی رکن اور حکمراں اتحاد کا حصہ ہیں۔ ایک مسلمان اور فلسطینی نژاد خاتون کا حجاب پر پابندی کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا افسوس ناک قرار دیا جا رہا ہے۔حجاب پر پابندی سے متعلق قانون کی منظوری کی شکل میں آسٹریا، فرانس اور جرمنی سے بھی زیادہ اس نوعیت کے قوانین پر چلنے والا ملک بن جائے گا۔

آسٹرین وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ وہ حجاب پر پابندی کے قانون کو اسکولوں پر بھی لاگو کریں گے تاکہ اسکولوں کی مسلمان طالبات بھی اس قانون کی پابندی کریں۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریا مذہب کے معاملے میں ہم آہنگی کے اصول پر قائم ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ ایک سیکولر ملک بھی ہے۔آسٹرین وزیرخارجہ نے جہاں ایک طرف مسلمان خواتین کے حجاب پر پابندی کے قانون کے نفاذ کی مہم شروع کی ہے، وہیں دوسری طرف کیتھولک عیسائی عورتوں کو صلیب کی علامت گلے میں ڈالنے کی اجازت دی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسکول میں کلاسوں کے دوران بھی صلیب کی علامت نمایاں کی جاسکتی ہے۔ بہ قول ان کے صلیب کی علامت گلے میں ڈالنا ملک کی قومی تہذیب وتاریخ کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہے۔ادھر آسٹریا میں مسلمانوں کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم اسلامک سوسائٹی کے ترجمان نے حجاب پر پابندی کے قانون پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ مذہب کی بنیاد پر الگ الگ قوانین کا نفاذ آسٹریا کے دستور کے خلاف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آسٹریا میں کام کی جگہوں پر مذہبی بنیادوں پر الگ الگ قوانین کا اطلاق شہریوں میں امتیاز برتنے کی کوشش ہے اور ایسا کرنا ریاستی دستور کی خلاف ورزی ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…