جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی عرب نے خراب مالی حالات کا حل ڈھونڈ نکالا،دنیا کا حیرت انگیز ردعمل،ڈالروں کی بارش ہوگئی

datetime 6  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (آئی این پی)سعودی عرب میں معاشی خود کفالت کے لیے عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے اشتراک سے سرمایہ کاری کے پروگرام سعودی عرب سافٹ بینک ویژن پروگرام میں مزید کئی کمپنیاں شمولیت کیلئے رضا مند ہوگئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اوریکل لیری لاری الیسن، اپیل کمپنی، کوالکوم، فوکسکون برائے مالیاتی کوریج فنڈ اور سافٹ بنک ٹیکنالوجی کریشر انڈیکسز کی جانب سے شمولیت کے بعد سعودی عرب سافٹ ویژن

فنڈ میں سرماریہ کا حجم اپنی مقرر مدد سے کئی ہفتے قبل ہی 100 ارب ڈالر سے تجاوز کرسکتا ہے۔یہ فنڈ جاپان کے سوفٹ بینک گروپ کارپوریشن اور سعودی سرکاری سرمایہ کاری فنڈ نے مشترکہ طور پر قائم کیا ہے۔اس کی کل مالیت ایک سو ارب ڈالرز ہوگی۔مگر توقع ہی کہ سافٹ ویژن فنڈ اپنے مقررہ ہدف تک وقت سے پہلے ہی پہنچ سکتا ہے کیونکہ عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی بڑی تعداد اس فنڈ میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی لے رہی ہے۔سوفٹ بنک کا کہنا ہے کہ وہ اس فنڈ کے لیے کم سے کم 25 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا۔ وہ سعودی عرب کے سرکاری سرمایہ کاری فنڈ سے مزید رقوم دینے کے لیے بھی بات چیت کررہا ہے اور اس کی مالیت بڑھا کر 45 ارب ڈالرز کی جا سکتی ہے۔ڈوئچے بنک ڈیبٹ سیکیورٹیز کے انچارج اور یو بی ایس بنک کے سابق سرماریہ کار راجیف میسرا کی سعودی وژن فنڈ میں شمولیت اہم ترین اضافہ ہے جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری میں مزید اضافے کی ایک نئی راہ ہموار ہوئی ہے۔اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق سعودی سافٹ بینک ویژن فنڈ کا مرکزی نکتہ جس پر تمام توجہ مرکوز کی گئی ہے وہ جدید ٹیکنالوجی کمپنیوں، مصنوعی ذہانت کے استعمال ہونے والے آلات، روبوٹ ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ سے متعلقہ اشیا تیار کرنے والی فرموں کو شامل کرنا ہے۔

اس ضمن میں اہم پیش رفت اس وقت آئی جب ٹیکنالوجی امریکی کمپنی ایپل نے بھی سعودی سافٹ ویژن بنک میں ایک ارب ڈاالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔ 2014 کے آخر میں آلات سماعت تیار کرنے والی کمپنیبیسٹ نے تین ارب ڈالر اور گزشتہ برس چین کی مواصلاتی کمپنی نے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ پچھلے ماہ سافٹ بینک نے One Web میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کار کا اعلان کیا تھا۔ سافٹ بینک فنڈ میں خود سعودی عرب کی سرمایہ کار حجم 45 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…