گوا(آن لائن) بھارت کے معروف سیاحتی مرکز گوا کے ایئرپورٹ پر مسافر طیارہ اڑان بھرنے کے دوران رن وے سے پھسل گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گوا کے ڈابولم انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر جیٹ ایئر ویز نامی فضائی کمپنی کی پرواز نائن ڈبلیو 2347 ممبئی جارہی تھی، طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 161 افراد سوار تھے۔ مسافر بردار طیارہ عین اس وقت رن وے سے پھسل گیا جب وہ ٹیک آف کررہا تھا۔ واقعے کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ایئر پورٹ حکام نے حادثے کی وجہ نہیں بتائیں تاہم ایئر پورٹ کو ہر قسم کی پروازوں کی آمد اور روانگی منسوخ کردی گئی ہے۔دوسری جانب فضائی کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حادثے کا شکار طیارے کا عملہ اور مسافر محفوظ ہیں اور انہیں طیارے سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے، چند مسافروں کو امددای سرگرمیوں کے دوران زخم آئے ہیں لیکن وہ شدید نوعیت کے نہیں تاہم ان کا علاج جاری ہے۔#/s#
پڑوسی طیارہ حادثے کا شکار 161سوار مسافروں کیساتھ کیا ہوا ؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ



















































