ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کے بری خبر، سعودی حکومت نے سعودی عرب میں مقیم غیرملکی افراد اورنئے آنےوالوں پربھی ٹیکس لگانے کافیصلہ کیاہے ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی حکومت ہرغیرملکی ورکرسے 800ریال ماہانہ اوراس کے ساتھ رہائش پذیرشخص سے 300ریال ماہانہ وصول کرے گی جبکہ وہ کمپنیاں جن میں یہ غیرملکی افراد کام کررہے ہیں وہ یہ ٹیکس اداکرنے کی پابندہونگی ۔ٹیکس کی یہ رقم غیرملکیوں کی تنخواہوں سے کٹوتی کرکے اداکی جائے گی ۔ماہرین نے خدشہ ظاہرکیاہے کہ سعودی حکومت کے اس اقدام سے غیرملکی ورکرزکی تنخواہوں میں کمی ہوگی جس کے باعث کئی غیرملکی سعودی عرب کوچھوڑ جائیں گے ۔
سعودی حکومت نے عربوں سے زیادہ غیر ملکی ملازمین رکھنے والی کمپنیوں پر عائد ٹیکس کی رقم اگلے چار سالوں کے دوران زیادہ کرنے کافیصلہ کرلیاہے ۔