بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب کیلئے نیا مسئلہ کھڑا ہوگیا،2017ء میں کیا ہوگا؟ تشویشناک پیش گوئی کردی گئی

datetime 24  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض(این این آئی)سعودی عرب کیلئے نیا مسئلہ کھڑا ہوگیا،2017ء میں کیا ہوگا؟ تشویشناک پیش گوئی کردی گئی،سعودی عرب کے نئے مالی سال کے خسارے کے بجٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ مال سال 2017ء کے بجٹ میں خسارے کا تخمینہ 52 ارب 80 کروڑ ڈالرز لگایا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت خزانہ نے پیشین گوئی کی کہ سعودی عرب کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی آیندہ مالی سال کے دوران شرح نمو دو فی صد رہے گی۔

موجودہ مالی سال کے دوران سعودی معیشت میں بہتری آئی ہے اور معیشت کی شرح نمو 1.3 رہی تھی۔وزارت کے تخمینے کے مطابق 2018ء میں جی ڈی پی کی شرح بڑھ کر 2.1 فی صد ہوجائے گی۔اگر معاشی اصلاحات پر عمل درآمد نہ کیا جاتا تو شرح نمو 0.9 فی صد رہتی۔سعودی عرب تیل کی معیشت پر انحصار کم کرنے کے لیے ویژن 2030ء پر عمل پیرا ہے۔ اس کے تحت مختلف شعبوں میں معاشی اصلاحات کی جارہی ہیں۔آیندہ مالی سال کے دوران غیر تیل سیکٹر کی شرح نمو 2.5 فی صد متوقع ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…