بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شام اوریمن میں جنگ،سعودی عرب نے خاموشی سے ایسا کام کردیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 21  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)عرب ممالک شام اوریمن میں جب خانہ جنگی شروع ہوئی توسعود ی عرب نے ان دوممالک کی جنگ سے متاثرہونے والے 2.4ملین شامیوں اورایک ملین یمنیوں کوپناہ دی اوران میں سے کسی ایک شخص کوبھی پناہ گزین کیمپوں میں نہیں رکھاگیا۔ان تمام افراد کوسعودی عرب نے ورک پرمٹ جاری کئے لیکن دنیامیں پناہ گزینوں کوپناہ دینے کاکریڈٹ نہ لینے لےلئے کوئی شوربھی نہیں مچایا

اس بات کاانکشاف سعودی عرب کے امریکہ میں سفیرعادل الجبیرنے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عادل الجبیرنے بتایاکہ شام اوریمن سے آنے والے افراد کواس لئے پناہ گزینوں کےکیمپوں میں نہیں رکھاگیاکہ ان کی عزت نفس متاثرنہ ہو۔انہوں نے بتایاکہ سعودی فرمانرواسلیمان بن عبدالعزیزکے احکامات پران افراد کوکام کرنے کےلئے اجازت نامے دیئے گئے ہیں اوران شامی اوریمنی افراد کے بچے سعودی عرب کے سکولوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ سعودی حکومت نے ان افراد کی مالی امدادبھی کی ہے تاکہ یہ لوگ بھی اپنے قدموں پرکھڑے ہوکرایک باوقارزندگی بسرکرسکیں ۔انہوں نے کہاکہ اس بات کادنیامیں واویلااس لئے نہیں کیاکہ ہم اس کام کاکریڈٹ نہیں لیناچاہتے ہیں بلکہ ہم نے یہ کام صرف مسلمان بھائی چارے کی بنیادپرکیاہے ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…