چنائی (مانیٹرنگ ڈیسک) مدراس ہائیکورٹ نے تامل ناڈو کی مساجد میں قائم شرعی عدالتوں کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے انہیں فوری بند کرنے کا حکم دیا ہے اور حکومت کو ہدایت کی وہ ایسی خودساختہ عدالتوں کی بندش کے حوالے سے رپورٹ ایک ہفتہ کے اندر عدالت میں پیش کرے۔ عدالت نے قرار دیا کہ مذہبی مقامات اور عبادت کی جگہیں عبادت کیلئے ہی استعمال کی جائیں۔
واضح رہے کہ برطانیہ سے واپس بھارت آنیوالے مسلمان عبدالرحمان نے ہائیکورٹ سے انصاف کیلئے رجوع کیا تھا اس نے بتایا کہ مسجد میں قائم ایک چنائی کی شرعی عدالت نے اسکی بیوی اور اسکے درمیان زبردستی طلاق کرا دی۔