اسلام آباد (آئی این پی) چین کی کیمونسٹ پارٹی کے نائب وزیر چینگ شیاو سانگ نے کہا ہے کہسی پیک دونوں ممالک کی امیدوں کا مرکز بن گیا، دونوں ممالک ہر صورت میں سی پیک کو کامیاب بنائیں گے،سی پیک کی کامیابی ہی اس کے مخالفین کے لئے واضح پیغام ہے،سی پیک ایک تاریخی منصوبہ ہے ون بیلٹ ون روڈ کا وژن کئی خطوں کی ترقی کا اہم منصوبہ ہے۔ 100ممالک کی کمپنیاں اس وژن کا ساتھ دے رہے ہیں چین کی ترقی دنیا کے لئے مثال بنتی جارہی ہے، جی ڈی پی کا حجم 10ٹریلین تک پہنچ گیا ہے،ہر مشکل مرحلے میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،مستقبل میں مل جل کر آگے بڑھیں گے۔ وہ منگل کو پاک چین انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینارسے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہاپاک چین سفارتی تعلقات کی 65 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔دن بدن تبدیل ہورہی ہے چین کی ترقی دنیا کے لئے مثال بنتی جارہی ہے۔ جی ڈی پی کا حجم 10ٹریلین تک پہنچ گیا ہے۔ دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے۔89ملین لوگ کمیونسٹ پارٹی کے ممبر ہیں700 ملین لوگوں کو غربت سے نجات دلائی۔جب تک کمیونسٹ پارٹی چلتی رہے گی چین ترقی کرتا رہے گا۔چین میں کرپشن کے خلاف موثر انداز میں مہم چلائی جارہی ہے ،کرپشن کیخاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہییہ کرپشن میں ملوث ہونے پر بہت سے اعلیٰ عہدیداروں کو بھی سزا دی گئی کرپشن دنیا میں ایک اہم ایشو بن چکا ہے۔۔چینی عوام پاکستانی عوام کو برادر کہہ کر مخاطب کرتے ہیں چینی صدر کے دورہ پاکستان سے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور معاشی ترقی کیلئے تعاون بڑھانے کے تاریخی فیصلے کئے گئے۔ مستقبل میں مل جل کر آگے بڑھیں گے۔ چین ہر مشکل مرحلے میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں ہمیں اس پر اطمینان ہے۔ سکیورٹی کے امور پر پاکستان کے ساتھ چین کا تعاون جاری رہے گا۔ اینٹی کرپشن کی مہم میں بھی پاکستان کا ساتھ دیں گے۔
سی پیک ایک تاریخی منصوبہ ہے ون بیلٹ ون روڈ کا وژن کئی خطوں کی ترقی کا اہم منصوبہ ہے۔ 100ممالک کی کمپنیاں اس وژن کا ساتھ دے رہے ہیں دونوں ممالک مل کر سی پیک کو کامیاب بنائیں گے۔ گوادر فری پورٹ بھی سی پیک کا اہم ترین حصہ ہے ۔ کاشعر سے لیکر گوادر تک پندرہ دن میں دو سو ٹرکوں کے ذریعے سامان بھیجا گیا جو بحری جہازوں کے ذریعے روانہ کیا گیا سی پیک ترقی کے راستہ پر آگے لیکر جائے گا۔ سی پیک کے ذریعے پاکستان ایشین ٹائیگر بھی بن سکتا ہے۔ ایسے منصوبے دنوں میں مکمل نہیں ہوتے طویل مدت کے منصوبے ہیں۔ سی پیک میں سرمایہ کاری کو پاکستان میں ہر طریقے سے محفوظ بنایا جانا چاہئے ۔ سارے پاکستان کو سی پیک سے فائدہ پہنچے گا۔ معاشی ترقی کے ثمرات عوام کو ملیں گے۔ ۔ بجلی کے منصوبے اور ہائی ویز جب مکمل ہونے سے عوام کے مسائل حل ہونگے۔ سی پیک دونوں ممالک کی امیدوں کا مرکز بن گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ہر صورت میں سی پیک کو کامیاب بنائیں گے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں سی پیک کی کامیابی کے لئے مکمل تعاون جاری رکھیں گی۔ بھارت کی طرف سے سی پیک کی مخالفت کے حوالے سے چینی نائب وزیر نے کہا کہ سی پیک کی کامیابی ہی اس کے مخالفین کے لئے واضح پیغام ہے۔ چین امریکہ تعلقات کے حوالے سے انہوں نے کہا اس موقع پر پاک چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین اور سی پیک کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا کہ چین سے دوستی پر ہمیں فخر ہے۔ کشمیر ‘ این ایس جی اور دیگر ایشوز پر چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔ سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے خطے کی ترقی میں بھی چین کا اہم کردار ہے اور چین کی دوستی پر فخر ہے انہوں نے کہا کشمیر‘ این ایس جی سمیت دیگر ایشوز پر چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، تمام سیاسی جماعتوں میں کا سی پیک پر مکمل اتفاق رائے ہے و ن بیلٹ ون روڈ کے وژن کو سراہتے ہیں۔ جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینٹ غفور حیدری نے کہا کہ کرپشن کے خلاف چینی حکومت کے اقدامات کی تعریف کرتے ہیں۔ چین سے سیکھ رہے ہیں اور پاکستانی قوم بھی چین کی طرح ترقی کی منزلیں طے کرنا چاہتی ہے۔ کشمیر‘ تائیوان دونوں ممالک ایک دوسرے سے عالمی فورم پر تعاون کرتے ہیں۔
سی پیک کا آغاز گوادر سے ہونا خوش آئند ہے۔ بلوچستان میں بھارت نے مداخلت کی اور دہشت گردی کے ذریعے سی پیک اور گوادر منصوبے کو ناکام بنانے کی سازش کی جسے پاکستانی قوم نے کامیاب نہیں ہونے دیا اور آئندہ بھی کامیاب نہیں ہونے دیگی۔تقریب میں سینیٹرز‘ منسٹرز‘ ریٹائر جنرلز‘ سابق سفارتکار اور پاکستان کی تما سیاسی جماعتوں نے شرکت کی جس میں جے یو آئی (ف) کے سنٹر غفور حیدری‘ نیشنل پارٹی کے میر حاصل بزنجو‘ چینی سفیر‘ پی ٹی آئی کے‘شہزاد وسیم‘ اعوامی نیشنل پارٹی کی ستارہ ایاز‘ مسلم لیگ ن سے عارفہ خالد‘ بھی شریک تھیں ۔