برلن (آن لائن) جرمن چیف استغاثہ نے کہا ہے کہ جرمنی میں دہشت گرد حملے میں گرفتار پاکستانی ممکنہ طور پر ملوث نہیں ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی رپورٹ کے مطابق جرمن چیف پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ ابھی یہ جاننا مشکل ہے کہ برلن دہشت گرد حملے میں ایک شخص شامل تھا یا ا س کے مزید ساتھی ہیں
ان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق گرفتار پاکستانی دہشت گرد حملے میں ملوث نظر نہیں آتا ہے تاہم حملے کی اب تک کسی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حملے میں 30 سے افراد زخمی ہوگئے ہیں انہوں نے کہ اکہ یہ بھی کہنا مشکل ہے کہ سمس مارکیٹ حملے کے پیچھے دہشت گردی کا عنصر شامل ہے یا نہیں۔