منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

برلن حملہ، جرمنی نے سارا الزام پاکستان عائد کر دیا حملہ آور کون تھا؟ کس حیثیت سے جرمنی پہنچا؟ جرمن میڈیا کا بڑا دعویٰ

datetime 20  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(آئی این پی)جرمن اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ برلن میں کرسمس مارکیٹ پر ٹرک حملے کا ذمہ دارمشتبہ پاکستانی تھا تاہم سرکاری ذرائع نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے۔جرمن اخبار ’’ ڈی ویلٹ ‘‘کے مطابق برلن حملے کامشتبہ حملہ آور 32 سالہ نوید یکم جنوری 1993 کوپاکستان میں پیدا ہوا، جو فروری 2016 میں پناہ گزین کی حیثیت سے جرمنی آیا تھا۔

کسی سرکاری ذرائع نے تاحال برلن کے حملہ آور کے پاکستانی ہونے کی بات نہیں کی۔تاہم جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے ایک شخص سے تفتیش جاری ہے، تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
ادھرجرمن خبر ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹ کے مطابق ٹرک ڈرائیور افغانی یا پاکستانی ہے۔مشتبہ ملزم کا خاندانی نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ اس کے علاوہ اس شخص کے مزید دو فرضی نام بھی تھے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نوید فروری میں بطور مہاجر جرمنی آیا تھا اور چھوٹے پیمانے پر جرائم کی وجہ سے پولیس اسے جانتی بھی تھی۔

وہ برلن کے ٹیمپل ہوف نامی متروک ہوائی اڈے پر قائم مہاجرین کے ایک مرکز میں رہا کرتا تھا۔ اس واقعے میں پیر کی رات بارہ افراد ہلاک اور اڑتالیس زخمی ہوئے۔واضح رہے کہ برلن میں گزشتہ رات کرسمس کی خریداری کے لیے لگائی گئی مارکیٹ میں ٹرک حملے میں 12 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…