حلب(مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک سینئر جنرل جواد غفاری نے مطالبہ کیا ہے کہ شام کے شہر مشرقی حلب میں موجود تمام افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جائے۔ ایک غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک سینئر جنرل جواد غفاری نے جاری ایک بیان میں کہاکہ حلب میں محصور تمام افراد کو اجتماعی طور پر موت کے گھاٹ اتار دیا جائے کیونکہ یہ لوگ بغاوت میں ملوث رہے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنرل غفاری، جو پاسداران انقلاب کی قیادت کرنے کے ساتھ ساتھ 16 ملیشیاؤں کے بھی سربراہ ہیں، کا کہنا تھا کہ مشرقی حلب میں کسی شخص کو زندہ چھوڑنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ شہریوں کو راستہ دینے کی آڑ میں جنگجوؤں کے فرار ہو جانے کا خطرہ ہے۔