ہفتہ‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2025 

شام میں معاہدہ طے پاگیا،بڑا اعلان

datetime 18  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حلب(این این آئی)شام کے ایک باغی گروپ احرارالشام کا شمالی شہر حلب سے شہریوں اور جنگجوؤں کے انخلاء سے متعلق روس اور ایران سے ایک سمجھوتا طے پا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس گروپ کی جانب سے انٹرنیٹ پر جاری کردہ ایک صوتی پیغام میں اس سمجھوتے کی تصدیق کی گئی ہے۔اس کے تحت حلب کے مشرقی حصوں میں باقی رہ جانے شہری اور باغی جنگجو وہاں سے نکل جائیں گے اور اس کے بدلے میں شامی حکومت چار قصبوں فوعا ،کفرایا ،مضایا اور الزبدانی سے گرفتار کیے گئے جنگجوؤں اور زخمیوں کو رہا کردے گی۔مشرقی حلب میں احرار الشام کے مذاکرات کارالفاروق ابو بکر نے اس صوتی ریکارڈنگ میں باغی جنگجوؤں کے روسیوں اور ایرانی ملیشیا کے ساتھ اس سمجھوتے کا اعلان کیا ہے۔قبل ازیں شامی حکومت نے جمعہ کی صبح کے بعد حلب سے شہریوں اور جنگجوؤں کو نکالنے کا عمل روک دیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کی جانب سے شہر چھوڑ کر جانے والوں کے تحفظ کی ضمانت ملنے کی صورت ہی میں اب انخلا شروع کیا جائے گا۔برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ حلب سے شہریوں کے انخلا کو باغیوں پر دباؤ ڈالنے کی غرض سے روکا گیا تھا تاکہ انھیں حزب اختلاف کے محاصرے کا شکار حکومت کے زیر قبضہ دو دیہات سے شہریوں کو نکالنے کی اجازت دینے پر مجبور کیا جاسکے۔ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے تمام فریقوں اور عالمی برادری پر زوردیا تھا کہ وہ حلب میں جنگ بندی کے سمجھوتے کا احترام کریں تاکہ جنگ سے تباہ حال شہر سے باقی مکینوں کو بھی نکالا جاسکے۔انھوں نے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ ”حلب کے لوگ تنہا نہیں ہیں ،ہم بے گناہ لوگوں کو بچانے کے لیے جو کچھ بن پڑا،کریں گے۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…