منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکی انتخابات کا اغواء،اعلیٰ سطح پر تصدیق کردی گئی،دنیا ششدر

datetime 17  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی صدارتی انتخاب کے ووٹنگ مشینوں کی دیکھ بھال کرنے والی کمپنی خود ہیک ہوگئی جبکہ ہلیری کلنٹن کا کہناہے کہ صدارتی انتخاب میں ان کی شکست کے ذمہ دار ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومے اور روسی ہیکرز ہیں۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی سیکورٹی کمپنی کے حکام نے بتایا کہ آٹھ نومبر کے صدارتی انتخاب کے بعد روسی ہیکرز صدارتی ووٹنگ مشینوں کی دیکھ بھال کرنے والی کمپنی کے کمپوٹرز میں داخل ہوئے۔ اور الیکشن سے متعلق معلومات چرانے کی کوشش کی۔خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے خود کو معلومات خریدنے والا ظاہر کیا اور روسی زبان بولنے والے ہیکرز سے پوچھا کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔ہیکرز نے کہاکہ وہ امریکی الیکشن کمیشن تک رسائی چاہتے ہیں۔ایجنٹوں نے مشینوں کی دیکھ بھال کرنیوالی کمپنی کے پاسورڈز اور دیگر معلومات فراہم کرنے کی پیشکش کی تو روسی ہیکرز نے کہاکہ یہ معلومات وہ پہلے سے حاصل کرچکے ہیں۔

ادھر صدارتی انتخابات کی شکست خوردہ ہلیری کلنٹن نے نیویارک میں ایک تقریب سے خطاب میں کہاکہ ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومے نے صدارتی انتخاب سے پہلے ای میلز سرور سے متعلق لکھ کر بہت نقصان پہنچایا جبکہ روسی ہیکرز نے ہیکنگ کے ذریعے ٹرمپ کو فائدہ پہنچایا۔ ہیلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ 5 سال قبل 2011 میں بطور وزیرخارجہ انہوں نے روسی پارلیمانی انتخابات میں دھاندلی کا ذکر کیا تھا اور اسی ذاتی خلش کو دل میں رکھے ہوئے روسی صدر ولاد میرپیوٹن نے ہمارے انتخابی عمل اور ہماری جمہوریت کے خلاف خفیہ سائبر حملوں کی ہدایت کی۔ہیلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ صدر پیوٹن نے اس وقت بھی عوام کو اشتعال دلانے کیلئے مجھے مجرم ٹھہرایا تھا اور امریکی انتخابات میں جو کچھ بھی انہوں نے کیا اس کے درمیان براہ راست تعلق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ولاد میر کا یہ حملہ صرف میرا ذاتی مسئلہ نہیں بلکہ یہ ہمارے ملک کے خلاف سازش، جمہوریت کی سالمیت اور ہمارے ملک کی حفاظت کا معاملہ ہے اس معاملے کی آزادانہ تحقیقات کی جانی چاہیءں۔

موضوعات:



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…