اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

یہ مسلمان داڑھی نہیں رکھ سکتے ، بھارت نے اچانک ناقابل یقین اعلان کر دیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن)چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کے سربراہی پر مشتمل بنچ نے نسلی امتیاز پر مبنی رولز کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے قواعد وضوابط کسی فرد کے مذہبی حقوق میں مداخلت نہیں ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے ایئر فورس میں نظم وضبط کی پابندی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی مسلمان کو اپنے مذہب کو بنیاد بناتے ہوئے داڑھی بڑھانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
مرکزی حکومت کی جانب سے داڑھی پر پابندی کا فیصلہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہے۔خیال رہے کہ 2008ء4 میں بھارتی فضائیہ کے ایک مسلمان ایئر مین انصاری آفتاب احمد کو کمانڈنگ آفیسر کی اجازت کے بغیر داڑھی بڑھانے کی پاداش میں نوکری سے برخاست کر دیا گیا تھا۔ انصاری کا موقف تھا کہ داڑھی بڑھانا اس کا بنیادی حق اور مذہبی آزادی ہے، جس طرح سکھوں کے ساتھ برتاؤ کیا جاتا ہے، وہ بھی اس کا متمنی ہے۔ انہوں نے دلیل دی تھی کہ جس طرح فضائیہ میں سکھوں کو داڑھی اور پگڑی رکھنے کی اجازت ہے، اسی طرح ان کو بھی اجازت دی جائے۔ اس کے علاوہ ایک اور ایئر فورس افسر محمد زبیر کو بھی اسی جرم کی پاداش میں برخاست کر دیا گیا تھا۔
دونوں نے 24 فروری 2003ء4 کو جاری اس حکم نامے کو دہلی ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، تاہم دہلی ہائیکورٹ کے یک رکنی بنچ اور بعد میں ڈویژن بنچ نے ان کی درخواست مسترد کر دی جسے انہوں نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…