جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

’’یہ کام کیا تو خیر نہیں ‘‘وزرا کیلئے 3 سے 10سال کی سزا بڑے اسلامی ملک نے اعلان کر دیا

datetime 16  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آئی این پی) سعودی عرب میں نافذ کردہ ایک قانون کے مطابق جو وزیر بھی اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرے گا یا کسی غلط روی پر نقد رقوم وصول کرے گا یا کسی اور شکل میں ناجائز فائدہ اٹھائے گا تو اس کو قصور وار ثابت ہونے کی صورت میں تین سے دس سال تک قید کی سزا سنائی جاسکے گی۔
اس قانون کے تحت اگر کوئی وزیر مملکت کے کسی قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوتا ہے جس سے ریاست کو مالی نقصان ہو یا اگر وہ شہریوں کے قانونی حقوق سے انکار کرتا ہے یا اس کے اقدامات کے نتیجے میں اشیائے صرف اور رئیل اسٹیٹ کی قیمتوں میں اتار چڑھا ہوتا ہے یا کرنسی یا بانڈز کی قیمتوں میں کمی وبیشی ہوتی ہے اور اگر وہ اپنے یا دوسروں کے لیے مالیاتی فوائد حاصل کرتا ہے تو وہ مستوجب سزا ہوگا۔اس قانون کی دفعہ چھے کے مطابق اگر بدعنوان وزرا اپنے اور دوسروں کے لیے مالی منفعت یا فوائد حاصل کریں گے تو انھیں بھی سزا دی جائے گی اور سزا یافتہ وزیر کو اس کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا اور وہ مستقبل میں کسی سرکاری عہدے یا کسی سرکاری ملازمت کا نااہل متصور ہو گا۔
اگر کسی وزیر پر بدعنوانی کا الزام لگایا جاتا ہے تو اس کی تحقیقات کے لیے دو وزرا اور عدالت عظمی کے چیف جسٹس پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائے گی اور وہ اپنی تشکیل کے بعد تیس روز میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہو گی۔کابینہ الزام علیہ وزیر کی عدم موجودگی میں اس رپورٹ کا جائزہ لے گی۔اگر وہ الزامات کی تصدیق کردیتی ہے تو پھر وہ وزیر کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے ایک پانچ رکنی عدالتی کمیشن تشکیل دے گی۔ اس میں تین وزرا اور عدالت عظمی کے دو سینیر جج شامل ہوں گے۔کمیشن میں شامل سب سے سینیر وزیر اس کا سربراہ ہوگا۔کمیشن میں مدعا علیہ وزیر کا کوئی رشتے دار شامل نہیں ہونا چاہیے۔
اگر وزیر پیش کردہ شواہد اور بیانات کی روشنی میں قصور وار قرار پاتا ہے تو کمیشن اس کے خلاف فیصلہ جاری کرنے کے اختیار کا حامل ہوگا اور وہ قصور وار وزیر کو متاثرہ کسی بھی فرد کو ہرجانہ ادا کرنے یا نقصانات کے ازالے کا حکم دے سکتا ہے۔سعودی کابینہ ملزم وزیر کو تحریری طور پر اس کے خلاف کیس سماعت کے لیے عدالتی کمیشن کو بھیجنے کی اطلاع دے گی اور وہ حفظ ماتقدم کے طور پر وزیر کو مقدمے کی سماعت سے قبل زیر حراست رکھنے کا بھی حکم دے گی۔مجاز عدالت وزیر کی حراستی مدت میں توسیع بھی کرسکتی ہے۔اس وزیر کو اس کے خلاف الزام کی تصدیق کے بعد کام سے روک دیا جائے گا اور اس کی تنخواہ بھی بند کردی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…