اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

بھارت نے پاکستان کے بعدچین کو نشانہ بنانے کی تیاریاں شروع کردیں،خطرناک منصوبہ منظر عام پر

datetime 14  دسمبر‬‮  2016 |

نئی دہلی (آئی این پی )بھارت نے چین کے شمالی علاقوں تک مار کرنے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل اگنی فائیو کے تجربے کی تیار ی شروع کردی ۔بدھ کو بھارتی اخبار ’’ٹائمز آف انڈیا ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق بھارت بین البراعظمی بیلسٹک میزائل اگنی فائیو کے تجربے کی تیار ی کررہا ہے یہ میزائلچین کے شمالی علاقوں تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔اگنی کا پہلا ورژنجو مسلح افواج کے حوالے کیا گیا تھا پاکستان اور مغربی چین کے کچھ حصوں تک پہنچ سکتا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق میزائل کو چند سال کے وقفے کے بعد ٹیسٹ کیا جارہا ہے اس سے قبل میزائل کو 2012،2013 اور 2015میں تجربہ کیا گیا تھا لیکن میں اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی ۔دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم ( ڈی آر ڈی او) نے میزائل ٹیکنالوجی میں خرابی کا رواں سال کے اوائل میں اعلان کیا تھا۔اگنی فائیو کے چوتھے ٹیسٹ میں بہت زیادہ تاخیر کے بارے میں پوچھنے پر ڈی آر ڈی او کے سربراہ کرسٹوفر نے جولائی میں کہا تھاکہ مسئلہ حل ہوگیا ہے اگنی فائیو کا اگلا ٹیسٹ سال کے آخر تک متوقع ہے ۔میزائل تجربے میں تاخیر کے بارے میں انکا کہنا تھاکہ یہ تاخیر ایک تکنیکی مسئلے کی وجہ سے کی گئی ہے ،بیٹری میں ایک مسئلہ ہوگیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…