جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ٹرمپ چین کے بعد سعودی عرب برس پڑے, کونسی چار کمپنیاں بند کر نے کا اعلان کر دیا ؟

datetime 10  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آئی این پی) امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں اپنی چار کمپنیوں کو بند کرنے کا عندیہ دیدیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دی ٹرمپ آرگنائزیشن کے جنرل کونسل ایلن گارڈن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ کوئی ایسا معاہدہ نہیں، جس کی رو سے ٹرمپ وہاں کاروبار کرنے پابند ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ کارپوریٹ سیکٹر میں فیکٹریاں لگنا اور بند ہونا معمول کی روٹین ہوتی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق نو منتخب امریکی صدر کا سعودی عرب میں کمپنیاں بند کرنے کا مقصد مخالفین کی تنقید سے بچنا ہے۔

یاد رہے چند روز قبل نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو کاروبار سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پراپنے جاری بیان میں انہوں نے بتایا کہ کاروبار سے الگ ہونے کا اعلان وہ دسمبر کی 15 تاریخ کو ایک نیوز کانفرنس میں کریں گے۔امریکی قانون کے تحت ایسی کوئی شرط نہیں کہ صدر کاروبار نہیں کر سکتا، تاہم ماضی میں امریکی رہنما عہد صدارت کے دوران اپنی کاروباری مصروفیات کو بالائے طاق رکھتے چلے آئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…