کلبھوش یادیو کی رہائی۔۔۔ معاملہ گھمبیر ہو گیا ، بھارت نے انتہائی اقدام اٹھا لیا

9  دسمبر‬‮  2016

نئی دہلی (آئی این پی)بھارت نے کل بھوشن یادیو کیخلاف پاکستان کے الزامات کو بے بنیادقرار دیتے ہوئے فوری طورپر کل بھوشن تکقونصلر رسائی دینے کا مطالبہ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان ویکاس سواروپ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارتی حکومت کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ بھارتی شہری کل بھوشن یادیو کیخلاف پاکستان کے الزامات مکمل طورپر بے بنیاد ہیں اور ہم فوری طورپر اس تک قونصلر رسائی دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے دعوی کیا کہ کلبھوشن کو غلط اور غیر قانونی طورپر9ماہ سے زائد عرصے سے زیر حراست رکھا جارہا ہے اور پاکستانی حکام کو اس کیخلاف کوئی ایک ثبوت بھی نہیں ملا۔انہوں نے کہاکہ ہم متعلقہ عالمی کنونشنز کے مطابق کل بھوشن تک فوری قونصلررسائی اور غیر قانونی حراست سے اسے فوری طورپر رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہم نے اس معاملے پر پاکستانی دفتر خارجہ کو آٹھ پیغامات بھی بھجوائے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…