نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت کو بڑے کرنسی نوٹ بند کرنا مہنگا پڑ گیا ، اقتصادی شرح اضافہ 7.6فیصد سے 7.1فیصد پر آ گئی ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق ریزرو بینک آف بھارت نے اعلان کیا ہے کہ 2016سے 2017 تک بھارت میں اقتصادی اجافے کی شرح توقع سے کم ہو کر 7.6سے7.1 فیصد میں تبدیل ہو گئی ہے ۔
مارکیٹ کا یکساں خیال ہے کہ بھارتی حکومت نے نومبر میں بڑی مالیت کے کرنسی نوٹوں کے خاتمے کا اعلان کیا جس سے مارکیٹ کی لیکویڈیٹی کم ہو گئی ہے یہ سب بھارت کے مرکزی بینک کے اس اقدام کی وجہ سے ہے ۔ لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ مرکزی بینک نے مختلف پالیسیوں کی شرح سود بر قرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جبکہ بھارتی مرکزی بینک نے کہا ہے مانیٹری پالیسی کا خیال ہے کہ اس وقت بڑی مالیت کے کرنسی نوٹوں کے خاتمے سے معیشت پر اثرات کا واضع جائزہ نہیں لیا جا سکتا ، اس لیے بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا ۔