بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

روسی پانیوں میں پاکستانی شاہین،پاکستان اور روس نے نئی تاریخ رقم کردی

datetime 8  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) پاک بحریہ کے جہاز وقتاً فوقتاً دوست ممالک کی بندر گاہوں کا دورہ کرتے رہتے ہیں لیکن پاک بحریہ کے جہازپی این ایس عالمگیر نے روسی پانیوں میں پہنچ کر نئی تاریخ رقم کردی جو روس کی بلیک سی پورٹ نوووروسیاسک پہنچا۔

نووروسیاسک بندر گاہ پہنچنے پر رشین کوسٹ گارڈ کے جہاز نے پی این ایس عالمگیر کا خیر مقدم کیا۔روس کی بحریہ اور شہری انتظامیہ کے اہلکاروں نے پاک بحریہ کے جہاز کو گرم جوشی سے خوش آمدید کہا۔

نووروسیاسک نیول بیس کے ڈپٹی کمانڈر اور ماسکو میں پاکستان کے دفاعی اتاشی نے پی این ایس عالمگیر کا استقبال کیا۔ پی این ایس عالمگیر کی بندرگاہ آمد کے موقع پر روایتی استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں روس کی بحریہ کے دستے نے حصہ لیا جبکہ ملٹری بینڈ نے مختلف مسحور کن دُھنیں بجائیں۔

ڈپٹی چیف آفنیول اسٹاف( پر سنیل) ریئر ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے اس موقع پرپاک بحریہ کی نمائندگی کی۔استقبالی تقریب میں مقامی میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے جنہوں نے تقریب کے آخر میں ریئر ایڈمرل محمد فیاض جیلانی اور جہاز کے کمانڈنگ آفیسر سے بات چیت کی۔بندرگاہ کے خیر سگالی دورے کے بعدپی این ایس عالمگیر روس کی بحریہ کے جہازوں کے ساتھ باہمی مشق میں بھی حصہ لے گا۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…