اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ٹوئیٹ سے سرمایہ کاروں کے ایک ارب روپے ڈوب گئے

datetime 7  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی )امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی صدر کیلئے خصوصی طیارے بنانے والی کمپنی بوئنگ کے حوالے سے ٹوئیٹ کے باعث اس کے حصص کی قیمت 2 ڈالر فی شیئر تک نیچے گر گئی اور سرمایہ کاروں کے ایک ارب روپے ڈوب گئے۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر کے لیے خصوصی طیارے بنانے والی کمپنی بوئنگ کے حوالے سے ٹوئیٹ کی اور اس کے حصص کی قیمت 2 ڈالر فی شیئر تک نیچے گر گئی اور اور سرمایہ کاروں کے ایک ارب روپے ڈوب گئے۔اس سے یہ سبق بھی حاصل ہوتا ہے کہ اگر کسی کمپنی سے ٹرمپ کو مسئلہ ہے تو ان کا ایک ٹوئیٹ اس پر بم بن کر گر سکتا ہے۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ امریکی اخبار شکاگو ٹریبیون نے بوئنگ کے چیف آپریٹنگ آفیسر کا انٹرویو شائع کیا تھا

جس میں انہوں نے چین کے ساتھ تجارتی جنگ کی خواہش پر ٹرمپ پر تنقید کی تھی اور ٹرمپ کا ٹوئیٹ اس انٹرویو کے شائع ہونے کے ایک گھنٹے بعد سامنے آیا۔یہ شبہات بھی جنم لے رہے ہیں کہ ٹرمپ نے خود پر تنقید کرنے کی وجہ سے بوئنگ کے حوالے سے ٹوئیٹ جاری کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں بوئنگ کے نئے ایئرفورس ون طیارے کو انتہائی مہنگے قرار دیتے ہوئے اس کو منسوخ کرنے کے لیے حکومت پر زور دیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا تھا کہ ‘بوئنگ مستقبل کے امریکی صدور کے لیے نئے 747 ایئر فورس ون تیار کررہا ہے لیکن اس کی لاگت قابو سے باہر ہے جو 4 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ اس کو منسوخ کردیں’۔ٹرمپ کی اس ٹوئیٹ کو اسٹاک مارکیٹ میں سنجیدگی سے لیا گیا اور بوئنگ کے معاہدے منسوخ ہونے کے خدشے کے پیش نظر اس کے حصص کی قیمت تیزی سے نیچے آئی۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 8 نومبر کو صدارتی انتخاب میں سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کو غیرمتوقع شکست دے کر 4 سال کے لیے امریکا کے 45 ویں صدر منتخب ہوگئے تھے۔ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری 2017 کو براک اوباما کی جگہ عہدہ صدارت کا حلف اٹھائیں گے اور وہ امریکا کی 240 سالہ تاریخ میں معمر ترین صدر ہوں گے۔انتخابی مہم کے دوران تنقید کے نشتر برسانے والے، مذاہب اور ممالک کے خلاف باتیں کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی کے بعد اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے اتحاد ، شراکت داری اور مل کر کام کرنے پر زور دیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ ہم اختلافات کے بجائے اتفاق رائے سے چلیں گے، تنازعات کے بجائے شراکت داری کو فروغ دیں گے۔دیگر ممالک سے امریکا کے تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ تمام ملکوں کے ساتھ معتدل رویہ اپنائیں گے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ امریکیوں کے پرانے زخموں کو ٹھیک کریں گے اور وہ ہر امریکی شہری کے صدر ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…