ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

چند روز قبل وفات پا جانے والی ہندو بھارتی وزیر اعلیٰ جے للیتا کو جلانے کی بجائے کیوں دفنایا گیا ؟ ایسی وجہ سامنے آگئی کہ سب حیران رہ گئے

datetime 7  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو کی وزیر اعلیٰ جے للیتا جو چنائی کے اپولو ہسپتال میں انتقال کر گئی تھیں تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے جسم کو جلانے کی بجائے دفنایا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تامل ناڈو ریاست کی معروف ترین وزیر اعلیٰ جے للیتا جو کہ ہندو تھیں اور ہندو دھرم کی رسومات کےمطابق انہیں جلایا جانے تھا تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق جے للیتا کو جلانے کی بجائے انہیں دفنایا گیا ۔

بھارتی ذرائع اس کی تاویل یہ بھی پیش کر رہے ہیں کہ ایسا اس لیے کیا گیا کیوں کہ وہ دراویدین تحریک سے تعلق رکھتی تھیں اور اس تحریک کے زیادہ تر افراد جن میں پری یارم انا درائی اور ایم جے آر شامل ہیں انہیں بھی جلانے کی بجائے دفن کیا گیا۔واضح رہے کہ جے للیتا جن کا شمار ملک کی سب سے رنگا رنگ سیاسی شخصیات میں کیا جاتا تھا۔ان کی آل انڈیا انا ڈی ایم کے پارٹی صرف انھی کے نام پر چلتی تھی اور بدعنوانی کے الزامات کی وجہ سے جب ستمبر 2014 میں انھیں وزیر اعلی کے عہدے سے مستعفی ہونا پڑا تو ان کے جانشین پنیرسیلوم نے وزیر اعلی کا عہدہ تو عارضی طور پرسنبھالا لیکن ان کی کرسی پر بیٹھنے سے انکار کردیا ۔مستعفی ہونے کے بعد انہیں تین ہفتے جیل میں گزارنا پڑے ۔ اس کیس میں ہائی کورٹ نے انہیں بری کردیا تھا لیکن انھیں بدعنوانی کے کئی دیگر الزامات کا سامنا تھا۔ اس سے پہلے 1996 میں بھی انہوں نے کچھ وقت جیل میں گزارا ۔جے للیتا کی زندگی کا سفر ایک فلمی اداکارہ کے طور پر شروع ہوا تھا۔ انہوں نے سو سے زیادہ فلموں میں ہیروئن کے طور پر کام کیا اور جلدی ہی وہ تمل سنیما کی افسانوی شخصیت ایم جی رام چندرن کے بہت قریب ہوگئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…