اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

مہاجرین کے حقوق کیلئے آوازاٹھانے والاسابقہ مہاجر بچہ یورپی ملک کا صدربن گیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2016 |

ویانا(این این آئی)مہاجرین کے حقوق کے لیے کھل کر آواز اٹھانے والے الیگزانڈر فان ڈیئر بیلین آسٹریا کے نئے صدر منتخب ہو گئے۔ وہ خود ایک مہاجرین خاندان کا پس منظر رکھتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز آسٹریا میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوسرے اور حتمی مرحلے میں گرین پارٹی کے سابقہ رہنما اور ان انتخابات میں بہ طور آزاد امیدوار حصہ لینے والے الیگزانڈر فان ڈیئر بیلین کامیاب ہوگئے۔ بیلن اور ان کے عوامیت پسند حریف نوربیرٹ ہوفر کے درمیان متعدد دیگر امور کے علاوہ سب سے اہم فرق مہاجرین سے متعلق موقف میں تھا۔

نوربیرٹ مہاجرین کوقبضہ کرنے والے تک کہہ چکے ہیں اور مہاجرین کے حوالے سے سخت ترین پالیسیاں وضع کرنا چاہتے ہیں، جب کہ دوسری جانب فان ڈیئر بیلین مہاجرین سے متعلق نرمی کی پالیسیوں کے داعی ہیں۔ماضی میں گرین پارٹی سے تعلق رکھنے والے اس سیاست دان کا اپنا پس منظر مہاجرت سے جڑا ہے۔ فان ڈیئر بیلین 1944ء میں پیدا ہوئے۔

ان کے والد روس جب کہ ان کی والدہ ایسٹونیا سے تعلق رکھتی تھیں، جب کہ فان ڈیئر بیلین کا ڈچ نام اس لیے ہے، کیوں کہ ان کا خاندان اٹھارہویں صدی میں ہالینڈ سے روس منتقل ہوا تھا۔اپنی ایک بیان میں بیلین نے کہاکہ میں خود ایک مہاجر خاندان سے تعلق رکھتا ہوں اس لیے آپ مجھ سے یہ توقع تو ہر گز نہ کیجئے کہ میرے والدین کو واپس بھیج دیا جانا چاہیے تھا۔واضح رہے کہ آسٹریا میں صدر کا عہدہ رسمی ہے، تاہم یہ انتخابات یورپی یونین کے حامیوں کے لیے ایک سکھ کا سانس ہیں۔ حالیہ کچھ عرصے میں مہاجرین کے بحران اور یورو زون کے معاملات کے علاوہ بریگزٹ ریفرنڈم اور یورپ بھر میں انتہائی دائیں بازو کی یورپ مخالف جماعتوں کی وجہ سے اس بلاک کے مستقبل پر کئی طرح کے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…