اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

بھارتی فوج کو بڑا جھٹکا ۔۔ بہت بڑا نقصان ہو گیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کا قیمتی جنگی بحری جہاز حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 2بھارتی فوج ہلاک اور 14زخمی ہوگئے،حادثے کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ۔پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق نیول ڈاکیارڈمیں جنگی بحری جہاز کو حادثہ پیش آیاجس کے نتیجے میں 2بھارتی فوجی ہلاک اور14زخمی ہوگئے ۔حکام کا کہنا ہے کہ آئی این ایس بیٹواگائیڈڈمیزائل فریگیڈکوممبئی میں مرمت کے دوران حادثہ پیش آیا۔بحریہ کے ترجمان کیپٹن ڈی کے شرما کا کہنا ہے کہ یہ نیوی کیلئے بہت بڑی صورتحال ہے جو اس سے پہلے کبھی پیش نہیں آئی ۔واقعہ جہاز کو الگ کرنے کے دوران پیش آیا ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی بھارتی نیوی کے سربراہ سنیل لاناب صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ممبئی ڈاکیارڈ پہنچ گئے ۔آئی این ایس بیتوا مغربی نیول کمان کے پاس اہم جنگی جہازوں میں سے ایک ہے جو یوران اینٹی شپ میزائلوں ،برق ون زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلوں اور تارپیڈو سے لیس ہے ۔2011کے بعد سے یہ تیسرا بھارتی جنگی جہاز ہیجو بڑے حادثے سے دوچار ہوا ہے ۔2014میں ممبئی کے ساحل پرا یک جوہری آبدوز میں آگ لگنے سے 2اہلکار ہلاک ہوگئے تھے ۔2013میں 18سیلرز اس وقت ہلاک ہوگئے تھے جب آبدوزآئی این ایس سندھرکشک ممبئی کی بندرگاہ میں شعلوں کی لپیٹ میں آگئی تھی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…