نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس ،بھارت اورافغانستان کی پاکستان کےخلاف گیم تیار. بھارت اور افغانستان نے بعض باطن ایک مرتبہ پھر ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امرتسر میں ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس جوبھارت میں ہورہی ہے ۔اس کانفرنس کے دوران پاکستان سے پھیلائی جانے والی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے فریم ورک تیار کیا جائے گا۔
بھارتی جائنٹ سیکرٹری داخلہ گوپال بگلے نے افغانستان کی سفیر شاہدہ ایم ابدالی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اس خطے کے لئے بڑا چیلنج ہے جس سے امن و استحکام کو خطرہ ہے۔ اس مسئلے پر ہمیں بحث کرنی ہوگی۔ اس موقع پر افغان سفیر نے ہرزہ سرائی کی کہ دہشت گردی سے لڑنے اور دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے تباہ کرنے کیلئے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ بھارتی جائنٹ سیکرٹری نے ایک سوال پر بتایا کہ پاکستانی حکام کی طرف سے کانفرنس کے موقع پر کسی ملاقات کی درخواست نہیں کی گئی۔