نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی حکومت کے زیرعتاب ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ملائشیا کی شہریت حاصل کر رکھی ہے ۔یہ انکشاف بھارت کے معروف اخبارہندوستان ٹائمزنے اپنی ایک رپورٹ میں کیاہے ۔رپورٹ کے مطابق ڈ اکٹرذاکرنائیک نے بتایاکہ ملائشیا کی شہریت 2013 میں “المال ہجرت” ایوارڈ کے ساتھ ملی تھی اورملائشیاکی حکومت یہ اعلی ترین اعزازدنیااس کی پالیسی کاحصہ ہے اوراس اعزازکے ملنے کے بعدمیںبھارت کے ساتھ ساتھ ملائشیاکاشہری ہوں
دوسری طرف بھارتی اخبارہندوستان ٹائمزنے کہاکہ ملائشیاکے قانون میں دہری شہریت کی کوئی گجائش نہیں ہے جبکہ اسی اخبارنے دعوی کیاکہ بھارت میں ڈاکٹرذاکرنائیک کوبھارتی تحقیقاتی ادارے ’’این آئی اے ‘‘کومشکلات کاسامناہے کیونکہ اس ماہ کے شروع میں بھارتی حکومت نے ڈاکٹرذاکرنائیک کی تنظیم ’’دی اسلامک ریسرچ فاونڈیشن ‘‘پر پانچ سال کےلئے پابندی لگارکھی ہے اورڈاکٹرذاکرنائیک پردہشتگردوں کی حوصلہ افزائی کاالزام ہے جس کی ڈاکٹرذاکرنائیک نے ہرفورم پرتردیدبھی کی ہے ۔