منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بارہ نہیں،سولہ بھی نہیں بلکہ ۔۔!کتنے بھارتی فوجی جہنم واصل ہوئے؟کتنوں کے سرکاٹے گئے اور کتنے پاکستان نے پکڑ لئے،بھارت کا نیااعتراف

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی/سرینگر (آئی این پی )بھارت نے کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں اپنے 18فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ہمارے 2فوجیوں کے سر کاٹ لیے گئے جبکہ ایک کو گرفتارکرلیاگیا ۔جمعرات کو بھارتی اخبار ’’انڈین ایکسپریس‘‘کی رپورٹ کے مطابق دفاعی حکام نے الزام لگایا ہے کہ لائن آف کنٹرول ،انٹرنیشنل بارڈر پر پاکستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا ہے اور 28ستمبرکے بعد سے ابتک پاکستان کی جانب سے 300سے زائد مرتبہ سیز فائر کی خلا ف ورزی کی گئی

اس دوران بی ایس ایف کے 18اہلکار مارے گئے جبکہ 2فوجیوں کے سرقلم کردیئے گئے اور ایک کو گرفتار بھی کرلیا گیا ۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔بدھ کو وادی نیلم میں بھارتی فوج نے مسافر بس اور ایمبولینس پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 11افراد شہید ہوگئے جبکہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے تین جوان بھی شہید ہوگئے تھے ۔بھارت خود سیز فائر کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے اور اسکا الزام پاکستان پر عائد کردیتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…