واشنگٹن(این این آئی)سیاسی ماہرین نے ہلیری کلنٹن کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کریں ۔امریکی اور برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی تین اہم ریاستوں میں کمپیوٹرائزڈ گنتی میں ہلیری کلنٹن کو کم ووٹ ملے، ماہرین کا کہنا تھا کہ انھیں ایسے ٹھوس شاہد ملے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہاں ہیکروں نے ووٹنگ مشینوں تک رسائی حاصل کرکے ہلیری کلنٹن کے ووٹ کم کردیے۔ماہرین کا دعویٰ ہے کہ ان ریاستوں میں بے ضابطگیوں سے ہیلری کلنٹن چھیالیس الیکٹورل ووٹوں سے محروم ہوگئیں جو اگر انھیں مل جاتے تو وہ باآسانی صدارتی انتخاب جیت جاتیں ۔