مقبوضہ بیت المقدس (آئی این پی)اسرائیل میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ، وزیراعظم بنیامین نیتنیاہو کی درخواست پر پانچ یورپی ممالک نے آگ بجھانے کے لیے اپنے ہیلی کاپٹروں کو بھیج دیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کو مقبوضہ بیت المقدس کے مغرب میں تل ابیب آنے والے راسے کی سمت درختوں سے بھرے علاقوں میں خوف ناک قسم کی آگ کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتنیاہو کی درخواست پر پانچ یورپی ممالک نے آگ بجھانے کے لیے اپنے ہیلی کاپٹروں کو بھیج دیا ہے۔آتش زدگی کے علاقوں میں تیز ہوا آگ بجھانے کی کارروائیوں میں رکاوٹ بن رہی ہے تاہم اس کے باوجود اسرائیلی اہل کار ہیلی کاپٹروں کی مدد سے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ شہری دفاع کی ٹیمیں علاقہ مکینوں کو بحفاظت نکالنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ایک خبر رساں ایجنسی نے اسرائیلی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعرات کے روز آگ کے خطرناک حد تک بڑھ جانے کی توقع ہے اور آج کا دن خراب موسم اور ہوا کے سبب بدترین صورت حال پیدا کر سکتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں