پیرس(این این آئی) پیرس کے شمال میں نامعلوم نقاب پوش افراد دو قطری خواتین سے 56 لاکھ ڈالر مالیت کی قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ لوٹ مار کا یہ واقعہ پیرس کے شمال میں موٹروے پر پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ دو قطری بہنیں ایئر پورٹ سے نکلی ہی تھیں کہ نقاب پوش افراد نے ان کی گاڑی روکی اور انھیں نیچے اترنے کا کہا۔نقاب پوش افراد نے قطری بہنوں اور اْن کے ڈرائیور پر آنسو گیس بھی پھینکی۔چور گاڑی میں موجود کپڑِے، زیوارت اور سامان سب لے گئے۔یاد رہے کہ دو سال قبل سعودی شہزادے کو بھی ایئر پورٹ کے اسی راستے میں لوٹا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ خواتین کی گاڑی کو زبردستی سروس سٹیشن پر روکا گیا۔موٹر وے کے اس حصے پر جہاں ڈکیتی کی یہ واردات ہوئی ہے، یہاں اکثر جرائم پیشہ افراد ٹریفک جام کے دوران قیمتی گاڑیوں اور بظاہر امیر دکھائی دینے والے افراد کو اپنا ہدف بناتے ہیں۔گذشتہ سال اپریل میں آرٹ کے نمونے جمع کرنے والے ایک شخص سے 40 لاکھ یورو مالیت کے زیوارت لوٹ لیے گئے تھے۔اس سے پہلے اگست 2014 میں مسلح افراد کے گروہ نے سعودی شہزادے کے قافلے پر حملہ کر کے اْن سے ڈھائی لاکھ یورو لوٹ لیے تھے۔
گذشہ ماہ امریکہ ٹی وی سٹار کم کیردیشئن کو بھی پیرس میں اْن کے اپارٹمنٹ میں گن پوائینٹ پر لوٹا گیا تھا۔ ادکارہ کا کہنا تھا کہ مسلح شحض اْن کے زیورات کا ڈبہ بھی لے گیا ہے جس میں 60 لاکھ یورو مالیت کے زیوارت تھے۔دوسری جانب رواں ماہ کے آغاز میں فرانس کی حکومت نے سیاحت کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے خصوصی فنڈز کا اعلان کیا تھا اور پیرس کے اْن علاقوں میں جہاں ڈکیتی اور لوٹ مار کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں وہاں جاسوسی کے لیے نئے کیمرے لگانے کا وعدہ بھی کیا تھا۔
فرانس میں قطری خواتین کے ساتھ وہ کام ہو گیا جس کا انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
عام تعطیل کا اعلان
-
ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکی نژاد امریکیوں کی شہریت منسوخ کرنے کی تیاریاں تیز کر دیں















































