واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) نفرت پر مبنی حملوں پر نظر رکھنے والی ایک تنظیم نے امریکہ میں ایک ہفتہ پہلے منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات کے بعد سے 437 ایسے واقعات کی اطلاع دی ہے جن میں اقلیتوں کو دھمکیوں اور گالم گلوچ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس غیرسرکاری تنظیم نے کہا ہے کہ بہت سے حملوں کے پیچھے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کا ہاتھ ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ دوسرے ہفتے میں داخل ہوگیا صدارتی انتخابات میں شکست کے بعد ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کو اپنی شکست کا تجزیہ کرنا چاہئے۔ پورٹ لینڈ، اور یگون، موٹگومیری کانٹی میری لینڈ اور سانس فرانسسکو کے حکام نے کہا کہ سینکڑوں نوجوان سڑکوں پر مظاہرے کر رہے ہیں۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے ٹرمپ صدارت سنبھالنے کے بعد اہم قوانین منسوخ کر سکتے ہیں۔ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار کی منتقلی کے معاملے پر تنقید کے بعد اپنے اقدامات کا دفاع کیا ہے۔ اس سے قبل خبریں آئی تھیں کہ ان کی اپنی ٹیم اختلافات کا شکار ہو گئی ہے۔ امریکی میڈیا نے خبر دی تھی کہ اقتدار کی منتقلی کے عمل کے ذمہ دار دو سینئر ارکان کو قومی سکیورٹی کے معاملے پر اختلافات کے بعد الگ کردیا گیا ہے