صوفیہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلغاریہ کے وزیر اعظم نے صدارتی انتخابات میں اپنے نامزد امیدوار کی شکست پر عہدے سے استعفیٰ دے دیااورانہوں نے اپنے نامزد امیدوارکی شکست کوبھی تسلیم کرلیاہے ۔۔ غیرملکی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق بلغاریہ کے وزیر اعظم بوائکو بوریسوف نے اپنے استعفی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکمران جماعت اپنی اکثریت کھو چکی ہے،
اس لئے ان کا اس عہدے پر رہنے کا اب کوئی جواز نہیں رہاہے ۔واضح رہے کہ بوائکو بوریسوف کے حامی صدارتی امیدوار نے انتخابات میں 35 جبکہ ان کے مخالف روس نواز سابق ایئر فورس چیف نے 60 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرکے سیاسی اپ سیٹ کیا ہے۔ سیاسی ماہرین کے مطابق بلغاریہ کے وزیر اعظم کے استعفے سے ملک کے سیاسی حالات مزید خراب سے خراب ترہوجائیں گے ۔ماہرین کاکہناتھاکہ وزیراعظم بوائکو بوریسوف اتنی جلد بازی میں استعفی ٰ نہیں دیناچاہیے تھا۔