جمعرات‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2026 

ڈونلڈٹرمپ کی دھمکیاں تارکین وطن نے ہوامیں اڑادیں ، اگرامریکہ سے تارکین وطن کونکالاگیاتوچین کوکون سے فائدے ہونگے ،ماہرین نے امریکی نومنتخب صدرکےلئے خطرہ کی گھنٹی بجادی

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں برس اکتوبر میں امریکہ میں داخل ہونے والے غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں 16 فیصد تک اضافہ ہوا۔یہ اضافہ اس وقت ہواجب ڈونلڈٹرمپ اپنی انتخابی مہم میں غیرقانونی تارکین وطن کوباہرنکالنے کی باتیں اپنی انتخابی مہم کے دوران کررہے تھے ۔محکمہ سکیورٹی داخلہ کے مطابق اگست میں 37 ہزار، ستمبر میں 39 ہزار اور اکتوبر میں 46 ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لیا گیا۔ ابھی بھی 41 ہزار جیلوں میں قید ہیں جنہیں جلد ان کے ممالک واپس بھیج دیا جائے گا۔امریکی ماہرین امیگریشن کاکہناہے کہ امریکہ کی طرف غیرملکی تارکین وطن روکنامشکل ہی ناممکن ہے اورنومنتخب صدرڈونلڈٹرمپ ایسے غیرملکی تارکین وطن کوواپس نہیں بھجواسکتے جوکہ کسی بھی جر م میں ملوث نہیں ہیں ۔ماہرین کاکہناہے کہ اگرڈونلڈٹرمپ نے اپنی پالیسی اس طرح جاری رکھی تواس کانقصان امریکہ کوہوگاکہ امریکہ سے نفرت کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوجائے

جس کی وجہ سے امریکی برآمدات کم ہوجائیں گی اورامریکہ کوایک بارپھر1930جیسے معاشی بحران کاسامناکرناپڑسکتاہے ۔ان کاکہناتھاکہ ابھی تک امریکہ کے پاس ایسی کوئی پالیسی نہیں اورنہ ہی اثاثے ہیں جن کی وجہ سے امریکہ کوبڑے معاشی نقصان سے بچایاجاسکے ۔ماہرین کاکہناہے کہ ایک طرف توتارکین وطن کوملک نکالنے امریکہ پرمالی بوجھ کم ہوگاجبکہ دوسری طرف تارکین وطن کوامریکہ سے باہرنکالنے پرامریکہ کوجونقصان ہوگااس کااندازہ ٹرمپ کے خیال میں بھی نہیں ۔ماہرین کاکہناتھاکہ اگرٹرمپ نے تارکین وطن کونکالاتوامریکی برآمدات کم ہوجائیں گی اورچین جوکہ اس وقت دنیامیں ایک ابھرتی معیشت ہے اس کی برآمدات میں اضافہ ہوجائے گاجوامریکہ پرایٹم بم سے حملے سے زیادہ خطرناک ہیں ۔ماہرین کاکہناہے کہ تارکین وطن کوامریکہ سے نکالنے سے سب سے زیادہ فائدہ چین کوہوگااورچین کواس صورت میں مزید اربوں ڈالرزکمانے کاموقع مل جائے گااورامریکہ کی معاشی ترقی کوبڑادھچکالگ جائے گاکیونکہ امریکہ میں غیرممالک کے ساتھ ساتھ امیرممالک کے باشندے بھی غیرقانونی طورپررہائش پذیرہیں جن کی وجہ سے چین کوامریکہ پرسفارتی برتری حاصل ہوجائے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…