ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی دہشتگردی بھارت کے ہی گلے پڑگئی ہندو سورماؤں کو جان کے لالے‘ بھاگ دوڑ شروع

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ماحولیاتی دہشت گردی خود اس کیلئے در سر بن گئی ،دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے باعث آنکھوں میں جلن، گلے میں چبھن، دمہ، سانس کے امراض اور پھیپھڑوں کی بیماریوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا،ریاستی حکومت نے نئی دہلی میں مصنوعی بارش پر غور شروع کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ان حالات کے پیشِ نظر دہلی کے وزیرِ اعلی اروِند کیجریوال نے ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے دس نکاتی ایجنڈے کا اعلان بھی کردیا ہے۔ ان دس نکات میں دہلی اور گرد و نواح میں واقع تمام اسکولوں کی تین دن تک بندش، دہلی کی سڑکوں پر پانی کا چھڑکا، دہلی میں جنریٹر چلانے پر پابندی، دہلی کے جنوب میں واقع(کوئلے سے بجلی بنانے والے) پلانٹ کی دس دنوں تک بندش اور وہاں سے راکھ اٹھانے پر پابندی، دہلی میں پانچ دنوں تک ہر طرح کے تعمیراتی کاموں پر پابندی، ایک دن طاق اور ایک دن جفت نمبر پلیٹوں والی گاڑیاں سڑکوں پر لانے کے قانون پر عمل، دہلی میں کوڑا کرکٹ جلانے پر مکمل پابندی، ویکیوم کلینروں کے ذریعے دہلی کی سڑکوں کی صفائی، اور مصنوعی بارش برسانے کی تجویز شامل ہیں۔کیجریوال نے اپنے تازہ بیان میں اعتراف کیا ہے کہ اتنی شدید آلودگی صرف فصلوں کی باقیات جلانے کا نتیجہ نہیں ہوسکتی؛ اور یہ کہ ان کی حکومت کو بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ فضائی آلودگی اس حد تک بڑھ جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…