فیصل آباد (این این آئی) سعودی عرب کے وزیر حج وعمرہ صالح بن طاہر بنتن نے کہا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے حکم پر عمرہ ویزا فیس پر نظر ثانی کی جارہی ہے لہٰذا عمرہ زائرین جلد خوشخبری سنیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایسوسی ایشن آف ایشین حجاج کے کنونیئرحافظ شفیق کاشف کیساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے ہمیشہ اپنے وسائل سے ہی حج و عمرہ کی سعادت کیلئے آنے والے زائرین کی خدمات انجام دی ہیں۔ تاہم اتنی بڑی تعداد کو قیام و طعام، صحت و صفائی اور نقل وحرکت کی سہولتیں مہیا کرنا نجی شعبے کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے جس کیلئے نجی شعبہ مناسب مقدار میں سروس چارجز لینے کا مجاز ہے لیکن پرائیویٹ سیکٹر کو من مرضی کی فیس وصول نہیں کرنے دیں گے، حکومت اور نجی شعبے کا مقصد عازمین حج وعمرہ کی خدمت کرنا ہے لہٰذاعمرہ زائرین پر نافذ کی گئی ویزا فیسوں پر اگلے دو تین روز میں فیصلہ کیا جائے گا، حافظ شفیق نے کہا کہ سعودی حکومت کی طرف سے لاکھوں کی تعداد میں حج و عمرہ ویزا کی بلا معاوضہ فراہمی کی وجہ سے امتِ مسلمہ ہمیشہ سعودی قیادت کی ممنونِ احسان رہی ہے لہٰذا نامساعد اقتصادی حالات کے باوجود وقت کا تقاضہ ہے کہ سعودی قیادت عمرہ و حج ویزوں کی فیس واپس لے تاکہ سعودی عرب کے ناقدین و حاسدین اس پر سیاست نہ کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی زائرین سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں کیونکہ اب تک بھی پوری دنیا میں سعودی سفارتخانوں سے جاری ہونے والے عمرہ ویزوں میں پاکستان 50ہزار ویزے حاصل کرکے پہلے نمبر پر ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
پولیس کانسٹیبل کے بری ہونےپر لڑکی کی خودکشی کی کوشش کا کیس نیا موڑ اختیار کرگیا، DNA لڑکی کے حقیقی چ...
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
اب پاکستان فرسٹ نہیں سیکیورٹی فرسٹ ہوگا، اہم میٹنگ میں بڑے فیصلے کرلیے گئے
-
برسوں سے ملحد تھا، اب خدا پر یقین آگیا؛ ایلون مسک کا بڑا بیان
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































