بیجنگ(آئی این پی )چین نے جمعہ کو امریکہ سے کہا ہے کہ وہ جمہوریہ کوریا (آراوکے) میں ٹرمینل ہائی آرٹیچوڈ ایریا ڈیفنس(تھاڈ) دفاعی نظام کی تنصیب روک دے ۔امریکی فورسز کوریا (یو ایس ایف کے ) کے کمانڈر آرمی جنرل ونسینٹ کے بروکس نے قبل ازیں جمعہ کو کہا کہ میزائل شکن دفاعی نظام (تھاڈ) آئندہ آٹھ سے دس ماہ میں آر او کے کی زمین پر نصب کر دیا جائے گا۔ چینی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ہوا چیننگ نے ایک روزانہ پریس بریفنگ میں بتایا کہ جمہوریا کوریا میں تھاڈ کی امریکی تنصیب سے علاقائی دفاعی توازن کو زبردست نقصان پہنچے گا اور خطے کے ممالک کے دفاعی اور سلامتی مفادات کو نقصان پہنچے گا ۔ خاتون ترجمان نے مزید کہا کہ تھاڈ کی تنصیب جزیرہ نما کوریا میں امن واستحکام برقرار رکھنے کی کوششوں کی منافی ہے ۔ ترجمان نے کہا چین نے اس مسئلے کے بارے میں بار بار اظہار تشویش اور مخالفت کی ہے ۔ ترجمان نے اس بات پر زوردیا کہ چین اپنی قومی سلامتی کے مفادات کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کرے گا۔ انہوں نے متعلقہ فریقین پر زوردیا کہ وہ چین کی جائز تشویش پر مناسب توجہ دے اور تنصیب کے عمل کو فوراً روک دے ۔ تھاڈ بیٹری کا سائز جس کے بارے میں سیؤل اور امریکہ جنوب مشرقی آراو کے میں تنصیب کے لئے جولائی کے اوائل میں رضا مند ہوئے ہیں ۔ گوانگ کے جزیدے میں نصب کئے جانے والے نظام سے بڑا ہو گا۔