منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہمارا بندہ ہمیں واپس دے دو،بھارتی مطالبہ،پاک فوج کا دوٹوک جواب

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی/اسلام آباد(آئی این پی) بھارتی میڈیا نے کہاہے کہ بھارتی حکومت نے 29ستمبر کو غلطی سے کنٹرول لائن پار کرنے والے بھارتی فوجی کی رہائی کیلئے پاکستانی حکومت سے رابطے کا فیصلہ کیاہے جبکہ پاک فوج بھارتی فوجی کے تحویل میں ہونے کا دعویٰ مسترد کرچکی ہے۔منگل کو بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار نے اپنے فوجی کی رہائی کیلئے

پاکستانی وزارت خارجہ سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے،بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ چندوبابولعل 29ستمبر کو غلطی سے کنٹرول لائن پار کرگیا تھا جبکہ بھارت نے اسی رو زآزاد کشمیر کے علاقوں میں سرجیکل سٹرائیکل سٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ کرتے ہوئے نیا ڈرامہ رچایا تھا تاہم پاکستان اور پاک فوج نے اس دعوے کو بے بنیاد ، جھوٹا اور مضحکہ خیزقرار دیکر کہاتھاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں عوام پر اپنے مظالم اور تشدد سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کے لئے ایسے دعوے کررہاہے ۔اس حوالے سے میڈیا پر خبریں آئی تھیں کہ اسی روز ایل اوسی پار کرنے کی کوشش میں ایک بھارتی فوجی پکڑا بھی گیاہے تاہم بھارت نے کہاتھا کہ وہ غلطی سے سرحد پار کرگیا تھا اور وہ یہ معاملہ حکومت پاکستان کے ساتھ اٹھائے گی کیونکہ اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان معاہد ہ موجود ہے ۔ دوسری طرف پاک فوج اس سے قبل کئی مرتبہ بھارتی فوجی کے اپنی تحویل میں ہونے کا دعویٰ مسترد کرچکی ہے

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…