اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

اہم یورپی ملک میں زلزلہ ۔۔۔ ہنگامی صورتحال ۔۔ نظام زندگی درہم برہم

datetime 28  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم(این ان آئی)اٹلی کے مرکزی علاقوں میں بدھ کی رات دو بار زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ متاثرہ علاقوں میں لوگ زلزلے کے جھٹکوں سے خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ دس افرادزخمی بھی ہوئے جن میں سے چارکو شدید چوٹیں آئیں،بعض علاقوں میں زلزلے کے بعد سے بجلی نہیں ہے جبکہ بعض تاریخی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ روم میں زلزلے کے بعد سے بعض جگہوں پر تودے کھسکنے کے بھی واقعات پیش آئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ 5.5 کی شدت کے پہلے زلزلے کا جھٹکا مقامی وقت کے مطابق رات نو بج کر دس منٹ پر صوبہ میسراتا میں ویسو کے پاس محسوس کیا گیا۔اس کے تقریباً دو گھنٹے بعد اسی علاقے میں 6.1 کی شدت کا دوسرا زلزلہ آیا۔ ان واقعات میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں لیکن فوری طور پر کسی کی ہلاکت کی کوئی خبر نہیں ۔عوام کے تحفظ سے متعلق محکمے کے ایک افسر فبریزیو کیروچو نے بتایا کہ تقریباً دس افراد زخمی ہوئے جس میں سے چار کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔زلزلے کے یہ جھٹکے اٹلی کے دارالحکومت روم سمیت تقریباً سبھی مرکزی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ روم میں زلزلے سے عمارتیں ہل گئیں اور کھڑکیاں کھڑ کھڑانے لگیں۔ایک عینی شاہد نے اطالوی ٹی وی کو بتایا کہ انھوں نے اپنے سامنے ایک عمارت کے بعض حصوں کو گرتے ہوئے دیکھا۔بعض علاقوں میں زلزلے کے بعد سے بجلی نہیں ہے جبکہ بعض تاریخی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ روم میں زلزلے کے بعد سے بعض جگہوں پر تودے کھسکنے کے بھی واقعات پیش آئے ۔اوسستا شہر کے میئر مارکو رندالی نے دوسرے زلزلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے اطالوی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ یہ بہت زور دار اور تباہ کن زلزلہ تھا، لوگ باہر گلیوں میں چیخ رہے ہیں اور اب ہم بغیر روشنی کے ہیں۔متاثرہ علاقوں میں جمعرات کو سکول کالجز بند رکھنے کا اعلان کیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ملک کے وزیر اعظم روم کے دورے پر روانہ ہوچکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…