جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

صبح صبح سعودی عرب سے انتہائی افسوسنا ک خبر آگئی ،کئی ہلاکتیں، درجنوں زخمی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(آن لائن)سعودی عرب میں مسافر بس پل سے نیچے گر گئی، حادثے میں 6 افراد جاں بحق، جبکہ 35زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعہ عقبہ عسیر ریجن میں پیش آیا۔ہلال احمر کی ٹیموں نے زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں میں مختلف قومیت کے شہری شامل ہیں۔سعودی شہری دفاع کے مطابق حادثہ تیزرفتاری اور ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
سعودی عرب کی حکومت نے لبنان میں ایران کی حامی دہشت گرد تنظیم حزب اللہ کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کی روک تھام کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ریاض حکومت عالمی اتحادیوں کے ساتھ مل کر حزب اللہ کی عالمی سطح پر جاری مجرمانہ سرگرمیوں کو بے نقاب کرتے ہوئے تنظیم پر پابندیاں عائد کرانے کی مہم جاری رکھے گی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے یہ موقف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ریاض نے حال ہی میں حزب اللہ سے وابستہ دو شخصیات اور ایک تنظیم کو دہشت گردی کے فروغ میں ملوث ہونے کے جرم میں بلیک لسٹ کیا ہے۔ ان شخصیات اور ادارے پر الزام ہے کہ وہ حزب اللہ کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے ساتھ غیرقانونی منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہیں۔گذشتہ روز خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو سعودی عرب کے خلاف سازشوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سعودی حکومت نے صرف ملک میں سرگرم حزب اللہ نواز عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے گا بلکہ عالمی اتحادیوں کے ساتھ مل کر حزب اللہ کے بیرون ملک جرائم پیشہ نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے اور اس پر پابندیاں عائد کرنے کی مساعی جاری رکھی جائیں گی۔اجلاس میں حلب میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا اجلاس بلائے جانے کے اعلان کا بھی خیر مقدم کیا۔ سعودی عرب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ حلب میں جاری قتل عام بندکرانے اور نہتے شہریوں کو جنگ سے نجات دلانے کے لیے فوری اور موثراقدامات کرے۔ کابینہ کے اجلاس میں شام کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی غور کیا گیا حلب میں جاری لڑائی کے انسانی حقوق کی پامالیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔سعودی کابینہ میں حالیہ خلیجی وزرائے تیل کے اجلاس میں ہونے والے اجلاس اور اس میں طے کردہ امور پربھی بات چیت کی گئی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…