اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

برطانیہ کایورپی یونین سے اخراج موخر ہونے کا امکان،نئی پیش رفت

datetime 24  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) جرمن ماہر معیشت کلیمنز فؤسٹ نے برطانیہ کو ایگزٹ سے اخراج کے معاملے میں تحمل کا مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ برطانیہ کو اس عمل میں جلدی نہیں کرنی چاہیے ،جرمن ریڈیو کو انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ میں امید کرتا ہوں کہ تمام فریق ہوش کے ناخن لیں گے۔ یہ سمجھ لینا چاہیے کہ ہارڈ بریگزٹ ناممکن ہے، ہارڈ بریگزٹ سے مراد عمومی طور یورپی یونین سے جلد از جلد اخراج لی جاتی ہے، جس میں فریقین متنازعہ امور پر لچک دکھانے سے انکار کرتے ہیں۔ جن امور پر اس وقت یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہے ان میں برطانیہ کی جانب سے مہاجرین کی یورپ سے برطانیہ آمد کو روکنے کے لیے سحت اقدامات اور برطانیہ کا یورپی یونین کی مجموعی مارکیٹ ترک کرنا سرفہرت ہیں۔فؤسٹ کا کہنا تھا کہ فریقین کو سست روی سے مراحل طے کرنا چاہییں، ایک عبوری عرصہ جو برطانیہ کے اٹھائیس رکنی یورپی بلاک سے اخراج کا عمل مکمل کرنے پر محیط ہو اور کم از کم اسے کے لیے دس برس لگائے جائیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…