جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری کے عزم پر قائم ہوں اس میں مزید شدت لاؤنگا،اسرائیلی وزیراعظم

datetime 22  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور امریکی صدر باراک اوباما کے درمیان فلسطین میں غیرقانونی یہودی آباد کاری کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔ بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ صدر باراک اوباما یہودی آباد کاری کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔عبرانی ٹی وی کی نشر کی گئی رپورٹ میں وزیراعظم نیتن یاھو کے ایک بیان کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاھو نے یہودیوں کے مذہبی تہوار ’عید غفران‘کے موقع پر ’عوفرہ‘اور ’عموناہ‘ یہودی کالونیوں کے سرکردہ لیڈروں سے بند کمرے میں ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی صدر کو فلسطین میں یہودی آبادکاری کے تسلسل میں بڑی رکاوٹ ہی نہیں بلکہ براہ راست خطرہ سمجھتے ہیں۔ نیتن یاھو نے کہا کہ اگرچہ اوباما کی مدت صدارت کے دن اب گنے جا چکے ہیں مگر وہ جانے سے قبل یکطرفہ اقدامات کرتے ہوئے فلسطین میں یہودی آبادی کاری رکوانے کا فیصلہ ہم پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم نے ڈھٹائی اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری کے اپنے عزم پر قائم ہوں اور نہ صرف یہودی آبادی کاری جاری رکھیں گے بلکہ وہ اس میں شدت لائی جائیگی۔نیتن یاھو نے کہا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ ماضی میں بھی امریکی صدر کی پالیسی صدارتی مدت کے اختتام پر اسرائیلی مفادات کی حمایت پرنہیں بلکہ مخالفت پر مبنی رہی ہے۔ سابق امریکی صدور بھی جاتے ہوئے ایسے اقدامات کرتے رہے ہیں جن سے اسرائیلی مفادات کو نقصان پہنچا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…