پیرس( مانیٹرنگ ڈیسک )ایک ایسے وقت میں جب سعودی حکومت معشیت کو سہارا دینے کے لئے ہنگامی اقدامات کررہی ہے، بجٹ کم کردیا گیا ہے ،حکومتی ٹھیکے روک دیئے گئے ہیں اور ملازمین کی تنخواہوں میں بھی کمی کردی گئی ہے نائب سعودی ولی عہد کی جانب سے مہنگے ترین شوق کی تکمیل کے لئے پچاس کروڑ یورو خرچ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق سعودیہ عرب کے نائب ولی عہد محمد بن سلمان کی شاہ خرچی گزرے وقت اس وقت دیکھی گئی جب وہ چھٹیاں منانے کے لئے فرانس میں تھے.انہوں نے سمندر میں کھڑا ایک جہاز دیکھا، دیکھتے ہی پسند کرلیا اور پھر اسے فوری خریدنے کا حکم بھی دے دیا، اپنے ہم رکابیوں کو جہاز کے مالک کے پاس بھیجا اور پھر محض گھنٹوں میں سودا طے ہوا جس کے بعد جہاز کے روسی مالک کو پچاس کروڑ یورو کی ادائیگی کردی گئی۔اسی روز جہاز سعودی شہزادے کے حوالے بھی کردیا گیا۔