گوا(این این آئی) بھارت نے اپنے بدترین جنگی جنون کا مظاہرہ کرتے ہوئے روس سے دنیا کے خطرناک ترین S۔400 ’’ٹرائمف‘‘ طیارہ شکن میزائل نظام خریدنے کا اعلان کیا ہے جس کی مالیت 5 ارب ڈالر ہے۔بھارت کے مطابق یہ طیارہ شکن نظام پاکستان اور چین کی سرحدوں کے ساتھ نصب کئے جائیں گے۔ S۔400 طیارہ شکن میزائل نظام کی خریداری کا فیصلہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات کے بعد کیا گیا۔