اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

اہم عرب ریاست سے پاکستانیوں کے پریشانی کی خبر

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی آئل ریفائنری میں کام کرنے والے دو پاکستانی جاں بحق ہو گئے ۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں پاکستانیوں کاتعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہرلودھراں سے ہے اوران نوجوانوں کی موت بوائلرپھٹنے سے گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے ہوئی ان نوجوانو ں میں سے ایک کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے تاہم ابھی تک سعودی حکام نے باضابطہ طورپراس معاملے میں کوئی اعلان نہیں کیاہے ۔
عراق میں اہل تشیع کے ایک سرکردہ رہ نما اور الصدر گروپ کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے ترک فوج کی عراق میں مداخلت کو ’جارحیت‘ قرار دیتے ہوئے ترکی سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اپنے حامیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے الصدر نے نے ترکی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’عراقی عوام کو بچانے کا دعویٰ کرنے والا ترکی اپنے عوام کو ظلم اور خطرات سے بچانے کی فکر کرے اور عراق سے اپنی فوجیں فوری واپس بلائے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ایردوآن عزت سے عراق سے نکل جائیں ورنہ ان کی فوج کو مار بھگایا جائے گا۔مقتدیٰ الصدر نے کہا کہ پوری عراقی عوام ترکی کی عراق پر فوج کشی کو ننگی جارحیت سمجھتی ہے۔ ہم ترکی کی فوجی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں مسترد کرتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں الصدر کا کہنا تھا کہ اگرعالمی اور علاقائی معاہدے ترکی کو عراق میں مداخلت کی اجازت بھی دیتے ہیں تو ہمیں ان معاہدوں کی کوئی پرواہ نہیں۔ یہ ترکی کا اپنا معاملہ ہے جس سے ہمیں کوئی سروکار نہیں۔ مگر ہم ترک فوج کو عراق میں کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔خیال رہے کہ منگل کے روز ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے ایک بیان میں عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کو سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حیدر العبادی اپنی اوقات میں رہیں ورنہ انہیں ان کی اوقات یاد دلائی جاسکتی ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…