بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

صنعا ئ میں جنازے پر خوفناک بمباری کے فوراً بعد کیا احکامات جاری کئے گئے ؟ دھماکے دار انکشاف

datetime 12  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء (این این آئی) حوثی باغیوں کی جانب سے ہفتے کے روز ایک جنازے میں ہونے والے خوفناک بم دھماکوں کی جگہ پر دھماکوں کے نشانات مٹانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں جس کے بعد دھماکوں کے نشانات مٹا دیے گئے ہیں۔ حوثیوں کی طرف سے یہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں قائم عرب اتحاد نے ان حملوں کی جامع تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ کسی تحقیقاتی ٹیم کے جائے وقوعہ تک پہنچنے سے قبل دھماکوں نے نشانات مٹانے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان حملوں میں خود حوثیوں ہی کا ہاتھ تھا۔عرب ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ حوثی باغیوں کی طرف سے دھماکوں کے مقام پر کھدائی کرنے کے بعد وہاں پر دھماکوں کے آثار اور نشانات مٹا دیے گئے ۔حوثیوں کی طرف سے یہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب دومقامی قبیلوں خولان اور آل الرویشان نے دھماکوں کو انتہائی گھٹیا سازش قرار دیا ہے۔ یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے جنازے پر بمباری کے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے جنازے کے وقت اتحادی فوج کا کوئی طیارہ فضاء میں موجود نہیں تھا۔ دھماکوں کے دیگر اسباب کی بھی تحقیقات کی جانی چاہئیں۔
ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی خصوصی فورسز نے عرب اتحاد کے ساتھ مل کر یمن کے سرحدی پہاڑی علاقے میں حوثی ملیشیا کے خلاف ایک بڑی کارروائی کی ہے اور اس میں کم سے کم پچاس حوثی باغیوں کو ہلاک کردیا ۔فورسزنے حوثی باغیوں پر اہدافی حملے کیے اور ان کے اسلحے اور گولہ بارود کے متعدد ڈپوؤں کو بھی تباہ کر دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق عرب فورسز نے سعودی عرب کے ساتھ واقع سرحدی پہاڑی علاقے میں حوثی باغیوں پر اہدافی حملے کیے اور ان کے اسلحے اور گولہ بارود کے متعدد ڈپوؤں کو بھی تباہ کر دیا ہے۔یمن کے سرحدی علاقے سے حوثی باغی سعودی عرب کے نجران سمیت جنوبی سرحدی علاقوں کی جانب آئے دن میزائل اور مارٹر گولے فائر کرتے رہتے ہیں اور وہ گوریلا انداز میں سعودی علاقے میں دراندازی کی کوشش بھی کرتے رہتے ہیں۔یمن کے شمال میں واقع اس پہاڑی علاقے میں ماضی میں سعودی فورسز نے حوثی ملیشیا کے خلاف متعدد بڑی کارروائیاں کی ہیں اور ان میں ایران کے حمایت یافتہ سیکڑوں حوثی شیعہ باغیوں کو ہلاک کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…