اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بھارت نے لائن آف کنڑول پر اشتعال انگیز فائرنگ شروع کی،بھارت نے دو روز قبل صرف بدھ کو 25 ہزار گولیاں برسائیں۔ انہوں نے کہا کہ کنڑول لائن پر فائرنگ میں شدت سے کشیدگی میں اضافہ ہوتا ہے تاہم جو بھی ہو پاک فوج بھارت کے مکروہ عزائم سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی ان دنوں عروج پر ہے اور بھارت کی جانب سے کئی دنوں سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی جاری ہے جس میں پاک فوج کے جوانوں سمیت کئی معصوملوگ بھی شہید ہوئے ہیں ۔جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ بھارت نے لائن آف کنڑول پر اشتعال انگیز فائرنگ شروع کی،بھارت نے دو روز قبل صرف بدھ کو 25 ہزار گولیاں برسائیں۔ انہوں نے کہا کہ کنڑول لائن پر فائرنگ میں شدت سے کشیدگی میں اضافہ ہوتا ہے، کشیدگی کو سرحد پار سے آنے والے اشتعال انگیز بیانات مزید ہوا دیتے ہیں۔ بھارت کشیدگی کا ذمہ دار ہے تاہم پاک فوج بھی دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہر دم تیار ہے۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے 29 ستمبر کو لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے 2 فوجیوں کو شہید اور 9 کو زخمی کیا جب کہ بھارتی فائرنگ سے 8 سویلین افراد بھی زخمی ہوئے۔ انہوں نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی ختم کرنے کے لئے مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز نے ٹیلی فونک پر رابطہ بھی کیا۔