ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ظاہر اورباطن اور۔۔! ایران کے سابق وزیر خارجہ کا ایران اورامریکہ بارے تہلکہ خیز انکشاف

datetime 1  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی جوہری توانائی ایجنسی کے چیئرمین اور سابق وزیرخارجہ علی اکبر صالحی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور مغرب کے درمیان مذاکرات تہران کے جوہری پروگرام پر سمجھوتے سے قبل بھی جاری رہے ہیں۔ امریکا اور ایران کے درمیان خفیہ مذاکرات کو سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی سرپرستی حاصل تھی جبکہ سابق صدر محمود احمدی نڑاد مغرب سے مذاکرات کے حامی نہیں تھے۔ایران میڈیا کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیرخارجہ نے انکشاف کیا کہ سپریم لیڈر نے مغرب سے خفیہ مذاکرات میں یہ شرط رکھی تھی کہ یہ مذاکرات وزراء4 خارجہ کی سطح پر نہیں ہونے چاہئیں۔ نیز ان میں سیاست اور جوہری پروگرام کے علاوہ اور کوئی موضوع شامل نہ کیا جائے۔علی اکبر صالحی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان خفیہ بات چیت کئی سال پرانی ہے۔ اس وقت محمود احمدی نژاد صدر مملکت تھے۔ ان کا خیال تھا کہ امریکا کیساتھ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ انہوں نے مجھے کہا کہ تم لوگ غلطی کررہے ہو تو تاہم انہوں نے زیادہ مخالفت نہیں کی اور نہ ہی مجھے مذاکرات کی ترغیب دی۔سابق ایرانی وزیرخارجہ نے امریکا کے ساتھ خفیہ بات چیت کے انکشافات کے دوران یہ بھی بتایا ان کے ساتھ مذاکرات کرنے والے امریکی عہدیداروں میں ایک کا نام ’مونیز‘ تھا جو جوہری توانائی کا ماہر خیال کیا جاتا تھا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…