ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

سعودی عرب،دوسری شادی مہنگی پڑ گئی،شوہر کو 50کوڑوں کی سزا

datetime 23  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(این این آئی) سعودی شہر جدہ کی عدالت نے دوسری شادی کرنے والے ایک شوہر کو حیران کن وجہ پر 50کوڑوں کی سزا دے ڈالی ۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس شخص نے دوسری شادی کی اور دوسری بیوی کو بھی اسی گھر میں لانے کا اعلان کر دیا جس میں اس کی پہلی بیوی رہتی تھی، جس پر پہلی بیوی نے سخت اعتراض کیا، تاہم میاں باز نہ آیا اور دوسری بیوی کو گھر لے آیا۔ اگلے ہی روز دونوں بیویوں میں گھمسان کا رن پڑ گیا۔ لڑائی شروع ہوئی تو دونوں بیویوں نے اپنے اپنے رشتہ داروں کو بھی بلا لیا۔ گھر میدان جنگ بن گیا اور سب نے ایک دوسرے کی خوب دھلائی کی۔شوہر نے اپنی پہلی بیوی کو سیڑھیوں سے نیچے پھینک دیا جس سے اس کی ران کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ اسے شاہ فہد ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کا آپریشن ہوا۔ صحت یاب ہونے کے بعد وہ عدالت چلی گئی اور اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے شوہر کو 50اور لڑائی میں شریک بیویوں کے 14رشتہ داروں کو فی کس 20کوڑے مارنے کی سزا سنا دی۔ اس کے علاوہ شوہر کو جسمانی نقصان پہنچانے پر اپنی پہلی بیوی کو 80ہزار ریال ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…