نئی دہلی (این این آئی)بھارتی میڈیانے کہاہے کہ وزیراعظم نریندرمودی نے سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ اڑی سیکٹر میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے سے بہت پہلے کرلیا تھا۔جبکہ اب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی ہیڈکوارٹر پر حملے کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے سارک کانفرنس کے لیے پاکستان جانے کے امکانات ختم ہوگئے ہیں ۔بھارتی وزیراعظم کا سارک کانفرنس میں پاکستان نہ جانے کا فیصلہ ہو چکا ہے، فیصلے کا اعلان کانفرنس سے پہلے کیا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اڑی حملے کے بعد نریندر مودی کے سارک کانفرنس کے لیے پاکستان جانے کے امکانات ختم ہوگئے ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم کا سارک کانفرنس میں پاکستان نہ جانے کا فیصلہ ہو چکا ہے، فیصلے کا اعلان کانفرنس سے پہلے کیا جائے گا۔بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ فیصلہ اڑی حملے سے ہفتوں پہلے کیا جا چکا ہے اور اب اڑی حملے کے بعد نریندر مودی کے پاکستان جانے کے امکانات ختم ہوگئے ہیں بھارت کی نمائندگی کے لئے وزارتی سطح کا وفد سارک کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان بھیجا جائے گا،بھارتی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نریندرمودی نے سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ اڑی سیکٹر میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے سے بہت پہلے کرلیا تھا۔ادھرتجزیہ کاروں کاکہناہے کہ بھارت کے وزیراعظم کی سارک کے اجلاس میں عدم شرکت سے بھارت کے بارے دنیامیں منفی پیغام جائے گا۔تجزیہ کاروں کاکہناہے کہ اس سے ثابت ہوتاہے کہ بھار ت خود ہی اڑی حملے میں ملوث ہے کیونکہ بھارت نے اڑ ی حملے کے بعد پاکستان پرالزامات کی بھرمارکردی تھی اوراب اس معاملے کونیارخ دینے کےلئے بھارتی وزیراعظم پاکستان نہیں آئیں گے ۔